Thursday 21 July 2011

Invitation For World

سم اللہ الرحمٰن الرحیم
جیسے انسان کا جسم بیمار ہوتا ہے ویسے ہی انسان کی روح بھی بیمار پڑتی ہے یہ الگ بات ہے کہ ہمیں فکر صرف جسم کی ہوتی ہے روح کی نہیں حالانکہ جسمانی بیماریوں کا نقصان روحانی بیماریوں سے کہیں کم ہے زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ہم قبر کے پاتال میں اتر جائیں گے وہ تو ویسے بھی اترنا ہے اگر آج نہی تو کل اترنا پڑے گا ،
اور اگر روح کی بیماریوں کا بروقت تدارک نہ کیا تو تینوں جہانوں میں تباہی و بربادی ہوگی ،
جسمانی بیماریوں کے علاج کے لیئے اللہ رب العزت نے ڈاکٹر،طبیب ، اور حکیم پیدا فرمائے اور روحانی بیماریوں کے علاج کےلیئے اللہ رب العزت نے انبیاء کرام علیھم الصلوٰۃ والسلام کا سلسلہ شروع فرمایا اور ساتھ ساتھ اپنے احکامات پر مبنی کتابیں بھی بھیجیں جس کی آخری کڑی خاتم الانبیاء جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان پر نازل ہو نے والی اللہ رب العزت کی عظیم الشان کتاب قرآن عظیم ہے،
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں اور اظہر من الشمس ہے کہ احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل دنیا کن خباثتوں کے ساتھ جی رہی تھی لیکن جب فاران کی چوٹی پر حق و صداقت کا سورج طلوع ہوا تو چراغِ کفر ٹمٹمانے لگا ،
اور پھر چشم فلک نے وہ منظر بھی دیکھا کہ :
اونٹوں کو ہنکانے والے زمانے کے پیشوا بنے
بکریوں کو چلانے والے وقت کے امام بنے،
جس کی تعلیم نے درندوں کو چوپانی، بھیڑیوں کو گلہ بانی، رہزنوں کو جہاں بانی ، غلاموں کو سلطانی، اور شاہوں کو اخوانی سکھائی،
اور جس نے فلک کی بلندی ،زمین کی پستی،رات کی تاریکی، دن کی روشنی، سورج کی چمک، جگنوں کی دمک، ذرّہ کی پرواز، اور قطرہ کی طراوت میں عرفانِ ربّانی کی سیر کرائی،
بالآخر یہ سب کیسے ممکن ہوا؟ آئیے حضرت عمررضی اللہ عنہ کی زبانی سنیئے اور سر دہنیئے فرماتے ہیں کہ اسلام لانے سے قبل میں اونٹ چَراتا تھا لیکن مجھے اونٹ چَرانے کا سلیقہ نہی آتا تھا ۔
میرے اونٹ خالی پیٹ گھر جاتے تو میرا والد خطّاب مجھے مارتا ، کوستا اور کہتا ،
عمر تو بھی کیا کامیاب زندگی گزارے گا ، تجھے تو اونٹ چَرانے کا سلیقہ نہی آتا ۔ فرماتے ہیں کہ ایک وہ وقت تھا جب عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اونٹ چَرانے نہی آتے تھے اورایک آج کا دن ہے کہ قرآن کی برکت سے اللہ نے عمر کو امیر المؤمنین بنادیا ہے
اور دنیا اس سے طرز حکومت سیکھ رہی ہے ، اندازِسلطنت سیکھ رہی ہے، اور پھر حضرت عمررضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنائی:- اِنَّ اللہَ یرفَعُ بِھٰذاالکِتَابِ اَقوَاماً وَیَضَعُ بِہٖ آخرین۔
یقیناً اس کتاب کے ذریعے اللہ رب العزت بہت ساری قوموں کو اوج ثریا تک پہنچا دیتے ہیں اوربہت ساری قوموں کو ذلت کی کھائیوں میں۔
امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ ایک عجیب کتاب ہےمشکل اتنی کہ جس کے اسرارورموز کی کوئی انتھا نہیں اور آسان اتنی کہ ہر انسان اس کی تعلیمات کو سمجھ جائے اور فرماتے ہیں کہ قرآن عظیم جیسے روحانی بیماریوں کے لیئے شفاء ہے ویسے ہی جسمانی بیماریوں کے لیئے بھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں حضرات صحابہ کا ایک قبیلے کے سردار کو دم کرنا ہو یا عبداللہ ابن مسعودرضی اللہ عنہ کا ایک معذور کو سورہ نور کی آخری آیتوں سے، اس کے علاوہ
ان گنت بے شمار واقعات ہیں جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ قرآن عظیم جیسے روح کے لیئے شفاء ہے ویسے ہی جسم کے لیئے بھی۔
بحیثیت ایک مسلمان ہونے کے بڑے دکھ درد اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ آج قرآن عظیم کے نام پر لوٹ کھسوٹ،چھینا چھپٹی، اور حرام خوری کا بازار گرم ہے ۔
اپنے آخرت کی فکر کرنی چاہیئے ان لوگوں کو جو لوگوں کی جان ،مال، اور آبرو، کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ان لوگوں کو بھی جو ان کی پبلسٹی اور تشھیر میں پیش پیش ہیں۔
اور ان کو بھی جو اِن (پہنچےہوئےسرکاروں) میں ہر قسم کا شرک و بدعت ، فسق و فجور ،اورظلم و جور، دیکھنے کے باوجود( قدم بوسی) کے لیئے حاضر ہوتے ہیں،
الحمدللہ ہمارا دین ایک باوقار دین ہے اس دین کا اپنا ایک مزاج ہے یہ فنکاری واداکاری کرنا لوگوں کو بیوقوف بناکر پیسے بٹورنا،اس دین کے نام لیوا کے شایانِ شان نہی ،
خدارا اس دین کو بدنام مت کیجئے اور نہ کرنے دیجئے ۔
الحمد للہ بندہ کے ہاں روحانی علاج قرآن و سنّت کی روشنی میں فی سبیل اللہ کیا جاتا ہے
اس سلسلہ میں اکثرو بیشتر دور درازکے سفر پے بھی جانا ہوتا ہے ،
کئی عرصہ سے بندہ کے دل میں یہ خواہش تھی کہ ایک ایسا رابطہ وذریعہ بن جائے جس سے لوگ بھی مستفید ہوں اور میری بھی آخرت سنورجائے
خصوصی علاج
اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ہمارے ہاں تمام بیماریوں کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں
فی سبیل للہ کیا جاتا ہے خصوصاً عرق النساء، فالج ،پیلیا ، کالا یرقان ، کینسر ، بے اولادی ، سحر و جادو کا توڑ ، جنات و آسیب
بھگا نا ، بندش کو بے اثر کرنا ،
اس کے علاوہ ڈھیر ساری بیماریوں کا ۔
اگر آپ کو بھی کوئی پریشانی یا بیماری لاحق ہے تو ہم سے رابطہ کریں۔۔
Email :
msofibashir@gmail.com

 Contact no +923452551527
 
KING OF the SPIRITUAL SOFI MUHAMMAD BASHIR CONTACT NUMBER +923452551527